کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چھ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملیر ، قائد آباد، سعودآباد، کھوکھراپار، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن، بھینس کالونی، گلستان جوہر اور گلشن اقبال تک محسوس کیے گئے۔زیادہ تر جھٹکوں کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا جبکہ کچھ کا مرکز ملیر کے قریب رہا، زلزلوں کی شدت 3.6 سے 2.4 تک رہی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔