کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ(آئی این پی )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز کوئٹہ سے 66 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔