مزید 7ہزار افغان باشندوں کی واپسی

 ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا کا عمل مزید تیز ، واپس جانے والے افغانوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی
لاہور( کرائم رپورٹرپاکستان میں غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا جاری ہے، گزشتہ روز مزید 7 ہزار سے زائد افراد وطن واپس روانہ کیے گئے۔ پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔ 12 اپریل کو 7 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 35 ہزار 870 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور ان کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔