جولائی تک 6لاکھ 59ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 6مارچ 2025تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 68ہزار 871تک پہنچ چکی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21جولائی تک مجموعی طور پر 6لاکھ 59ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔واضح رہے کہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا فیصلہ لیا گیا۔ حکومت پاکستان نے 15ستمبر 2023کو غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا۔