لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں، غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی اور شہر میں منشیات فروشی کے مکمل خاتمے سے متعلق تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیک ٹریکنگ کے ذریعے منشیات کے پورے نیٹ ورک کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔