یو ای ٹی کا کانووکیشن آج ہو گا

لاہور(خصوصی رپورٹ ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 31 واں کانووکیشن آج پیر 14 اپریل کو ہوگا ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صدارت کریں گے۔ گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی۔2670 طلبا میں اسناد جبکہ 46 امیدواروں کو 71 گولڈ میڈلز سے نوازا جائیگا ،65 طلبا کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائیں گی۔