اوپن یونیورسٹی دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے‘راحیلہ حمید
اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بلوچستان چیپٹرکا کانووکیشن گذشتہ روز کوئٹہ میں منعقد ہوا۔صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان، راحیلہ حمید خان درانی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ حمید نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں یکساں اور اعلی تعلیم دے رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔طلبہ کو میعاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے باعث دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اوپن یونیورسٹی نے جدیدڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برکار لاتے ہوئے تمام پاکستان میں مقیم طلبہ کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی مواقع فراہم کئے ہیں