وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کا جنرل ہسپتال میں مریضوں سے علاج بارے استفسار

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد نصر اللہ بغیر پروٹوکول جنرل ہسپتال ایمرجنسی پہنچ گئے۔ مریضوں سے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ مریضوں نے مفت ادویات کی فراہمی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر مریم نواز کو دعائیں دیں۔