اورنج لائن سٹیشن کے قریب وئیرہاوس میں آتشزدگی

لاہور(کرائم رپورٹر)اورنج لائن ٹرین سمن آباد اسٹیشن سے ملحقہ لیڈیز بیگز کے وئیر ہاؤس کی چار منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اْٹھی۔ آتشزدگی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے فائر فائیٹرز نے ایریا کو کورڈن آف کرکے آپریشن شروع کردیاریسکیو ون ون ٹو ٹو کی تین گاڑیاں اور 10 سے زائد اہلکاروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا پانے کے لیے کوشاں ہیں آتشزدگی کے باعث عمارت کے شیشے ٹوٹ کر گرنے لگے، جبکہ آگ نے ملحقہ عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی