چین کا نیا سال :اورنج ٹرین انارکلی سٹیشن پر تقریب

چائنیز، پاکستانی اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں نے شرکت کی
لاہور (کرائم رپورٹر) چین کے نئے سال کی آمد پر اورنج ٹرین انارکلی سٹیشن پر پہلی بار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنیز، پاکستانی اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں نے شرکت کی۔تقریب میں چینی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پرفارمنسز پیش کی گئیں۔اورنج ٹرین کے سٹاف اور مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے چینی زبان میں گیت بھی گنگنائے۔سی ای او اورنج ٹرین مسٹر ٹونگ نے کہا وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ چائنہ کے نئے سال کی آمد پر پاکستانی ان کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا اور عمدہ پرفارمنس دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔