وارڈن مسلسل ڈیوٹی سے غائب تھا،دوران ڈیوٹی عدم دلچسپی پر 4 وارڈنز سمیت 9 ٹریفک کانسٹیبلز بھی معطل
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلسل غیرحاضری رہنے والے وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹیبل نوکری سے برخاست، عدم دلچسپی پر 9 اہلکار معطل کر دئیے گئے، ترجمان کے مطابق سی ٹی او لاہور نے مسلسل غیر حاضری وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹبلز کو نوکری سے برخاست کردیا، برخاست ہونے والے تینوں اہلکار بغیر اطلاع محکمہ سے غیر حاضر رہے، تھے جبکہ دوران ڈیوٹی عدم دلچسپی پر 4 وارڈنز سمیت 9 ٹریفک کانسٹیبلز کو بھی معطل کردیا ، ترجمان نے بتایا کہ معطل ہونے والے وارڈنز و ٹریفک کانسٹیبلز بغیر اطلاع اپنے ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر رہے، اس کے علاوہ سی ٹی او لاہور نے متعدد سیکٹر انچارجز کو کمزور انفورسمنٹ پر وارننگ بھی دی ،سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک افسران کو حادثات کی روک تھام کیلئے مئوثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ، ون وے ٹریفک،لین لائن اور کم عمر ڈرائیونگ کسی صورت برادشت نہیں۔