لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کی اپگریڈیشن کا سلسلہ جاری ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے ناکہ جات پر جوانوں کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔موسم گرما میں بالخصوص تمام ناکہ جات پر چھتریاں و صاف ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ناکہ جات کی ایس او پی کے مطابق دیگر گیجٹس کو بھی بتدریج پورا کیا جا رہا ہے۔ہر ناکے پر جوانوں کو چھتریاں اور واٹر کولر تقسیم کیے گئے ہیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق تمام ناکہ جات پر چھتریوں کی فزیبلٹی کے حساب سے تنصیب کی گئی ہے۔نئی چھتریاں واٹر کولر تقسیم کرنے کا مقصد دھوپ سے جوانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ناکہ جات کی دیگر ضروریات و کمی نفری کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔گرمی و سردی کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض سر انجام دینے والے جوان لائق تحسین ہیں۔