جعلی حج سکیم سے بچیں،سعودی حکومت کا عازمین کو انتباہ

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج سکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔