نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لئے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی )وزارت مذہبی امور نے نجی اسکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔