برفانی طوفان اور ژالہ باری کو برداشت کرنے کی صلاحیت والا 630 واٹ کا سولر پینل متعارف

اوٹاوا (آئی این پی)معروف چینی،کینیڈین کمپنی کینیڈین سولر نے ایک نیا بائی فیشل TOPCon سولر پینل متعارف کرایا ہے، جو خاص طور پر ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے پی وی میگزین کو بتایا کہ یہ نیا ماڈیول CS6.2 سیریز کا حصہ ہے جو 182 ملی میٹر کے پرو سیلز پر مبنی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اینٹی ہیل ماڈیول خاص طور پر ان مقامات کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں ژالہ باری کا خطرہ زیادہ ہو یا بیمہ کی بڑھتی لاگت سے بچنے کے لیے مالکان پائیدار حل چاہتے ہوں۔