حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت کتابیں برآمد،دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں معصوم بچوں کی تعلیم کیساتھ کھلواڑ گورنمنٹ کی جانب سے مفت ملنے والی کتابیں مختلف بک ڈپو پر فروخت ہونے کی خبر روزنامہ حریف پر نشر ہونے پر حسب روایت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کا نوٹس محکمہ ایجوکیشن کی پھرتیاں اپنے افسران کو بچانے کیلئے دکانداروں کو بلی کا بکرا بنا دیا عوام کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے اس پر انکوائری ٹیم تشکیل دینے کی اپیل ۔اوکاڑہ میں معصوم بچوں کی تعلیم کیساتھ کھلواڑ گورنمنٹ کی جانب سے مفت ملنے والی کتابیں مختلف بک ڈپو پر فروخت ہونے کی خبر شائع ہونے پر حسب روایت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کا نوٹس محکمہ ایجوکیشن کی پھرتیاں اپنے افسران کو بچانے کیلئے دکانداروں پر مقدمات درج کئے گئے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو شہر کے متعدد مقامات پر بک شاپس کی چیکنگ کرنے کا حکم ملا جس پر محکمہ ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے دورانِ کارروائی عمر جاوید اولڈ بک ڈپو نزد گول چوک اور جی ٹی روڈ پر واقع 786 اولڈ بک ڈپو پر مفت سرکاری کتابیں برآمد کی گئی سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کی زیر نگرانی عمر جاوید اولڈ بک ڈپو سے 346 مفت سرکاری کتابیں اور 786 اولڈ بک ڈپو سے 135 مفت سرکاری کتابیں قبضہ میں لے لی گئیں دونوں بک شاپس کو موقع پر سیل کرتے ہوئے بک ڈپو مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا لیکن عوام کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود والدین کا کہنا ہے کہ مختلف بک ڈپو پر گورنمنٹ کی کتابیں سیل کیلئے کیسے پہنچی جن پر ناٹ فار سیل کا مونو گرام موجود ہے جو کہ سیل کرنا قانوناً جرم ہے سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے اپنے افسران کو بچانے کیلئے دکانداروں کو بلی کا بکرہ بنا دیا گیا عوام کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید سے ان کتابوں کی خورد برد کے حوالے سے انکوائری کروانے کی اپیل اور اس میں ملوث محکمہ ایجوکیشن کے افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی اپیل بچوں کی تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے والدین مہنگے دام یہ کتابیں خریدنے پر مجبور ہیں۔