انسداد سموگ ایکشن ،متعدد د کانیں سیل

 ایس او پیز توڑنے پر سٹی ، کینٹ ، ماڈل ٹا ئون ، رائیونڈ ،شالیمار ، راوی کے علاقوں میں بھی کارروائیاں 
لاہور (کرائم رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد د کانیں سیل اور جرمانے کر دئیے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 5 سو 59 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کی چیکنگ کی گئی ، 115 جگہوں پر انسداد اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ، 77 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو بند کرایا گیا، 71 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز سیل جبکہ 78 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔انسداد سموگ کارروائیاں سٹی ، کینٹ ، ماڈل ٹا ئون ، رائیونڈ ،شالیمار ، راوی ،علامہ اقبال ٹا ئون ،واہگہ، نشتر اور صدر کے علاقوں میں کی گئیں۔