اسلام آ باد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہبازشریف آج پیر کو اورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کریں گے،کنونشن میں آرمی چیف سمیت،چیرمین سینیٹ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی،کنونشن کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا اتوار سے اسلام آباد میں ہورہا ہے،کنونشن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جن کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔