لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کر دیا پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کرلیاپولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے برآمد ہوا بیگ میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ اوردیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں اوسیز پاکستانی سید عدیل نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے