لاہور: سستی گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار

لاہور: سستی گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار

لاہور: سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زنیر کو کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حراست میں لیا۔رپورٹس کے مطابق یہ نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد فراڈ کر چکا ہے۔ ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ افسر کی آڑ میں کام کر رہا تھا۔ملزم شہریوں کو کم مارک اپ پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر %20 ڈاؤن پیمنٹ وصول کرتا اور اس کے بعد فراڈ کرتا تھا۔ اس گروہ کے دیگر ساتھی بھی شہریوں کو اسی طرح لوٹنے میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔