لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ملزموں نے تعاقب کرنیوالی پولیس پر فائرنگ کی
ملکھانوالہ نہر کے قریب ملزم قیصر عباس ساتھیوں کی گولی سے مارا گیا، پولیس
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)سیالکوٹ کے تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ملکھانوالہ نہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیت،بھتہ خور اور اجرتی قاتل قیصر عباس عرف شاہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قیصر عباس گزشتہ رات دو ساتھیوں کے ہمراہ سمبڑیال کے علاقہ میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوا، اطلاع پر پولیس نے تعاقب کیا،ملکھا نوالہ نہر کے قریب ملزموں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ تبادلہ کے دوران ملزم قیصر عباس اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،اسکے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔