نیا مقابلہ،پرانی کہانی اجرتی قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

آرگنائزڈکرائم یونٹ شہباز کو ریکوری کیلئے لے جا رہا تھا ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی
 لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل شہباز خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاپولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی اسلحہ علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا لے جارہی تھی3نامعلوم ملزمان نے اپنیساتھی شوٹر کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر شہباز خان شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ڈی ایس پی او سی یو چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل،ڈکیتی بھتہ خوری، ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھاسال 2016 میں علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا لاہور میں ملزم نے 17 سالہ جواں لڑکیکو پیسوں کے عوض بے دردی سیقتل کر دیا تھایاد رہے کہ عرصہ 4 سال قبل اسی مقدمہ کی پیروی کرنے پر لڑکے کے والد کو بھی بے حس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا اور مقدمات کی پیروی کرنے والے مدعیان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر صلح کرنے پر مجبور کرتا تھا ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہیجبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا