پکی پلی پرمبینہ پولیس مقابلہ اجرتی قاتل ہلاک

 ریکارڈ یافتہ عرفان کرایے کا قاتل ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پولیس نارووال کا لالیاں جنگل پکی پلی پرمبینہ پولیس مقابلہ اجرتی قاتل ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ٹیم سرکل شکر گڑھ ضلع نارووال اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے تھانہ کوٹ نیناں کے علاقے لالیاں جنگل کی طرف جا رہی تھی جب لالیاں جنگل پلی کے قریب پہنچی، اسی دوران 2 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور پولیس کی گاڑی معلوم ہونے پر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے لالیاں جنگل میں آڑ لے لی، پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری فائرنگ سے اپنا دفاع کیا اور مزید نفری طلب کی۔جیسے ہی فائرنگ بند ہوئی۔ جنگل میں دیکھا تو ایک کس ملزم شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جس کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہواجبکہ دوسرا ملزم لالیاں جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزم کی شناخت عرفان عرف پنی ولد عبدالستار سکنہ تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال سے ہو ئی جو اپنے ہی ساتھی ملزم کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیاہلاک ملزم انتہائی خطرناک شوٹر ( کرائے کا قاتل) تھا۔ جو پیسے لیکر لوگوں کو قتل کرتا تھا اور علاقے میں دہشت کی علامت تھا۔ قتل ، اقدام قتل اور رابری جیسے 13 سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا زخمی ملزم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی تصدیق ریسکیو 1122 نے موقع پر کی۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔