فوج میں بھرتی نوجوان جوائننگ سے قبل حادثے میں جاں بحق

کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ) ایس اے گارڈن میں پاک فوج کے شہید جوان ذو الفقار علی کا 20سالہ بیٹا احسان علی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعددم توڑ دیا۔ احسان علی کو اپنے والد کی جگہ پاک فوج میں ملازمت دی گئی تھی اور اس نے رواں ماہ کے آخر میں ڈیوٹی جوائن کرنا تھی۔،اس کی جلد شادی ہونے والی تھی۔ متوفی معراج ٹائون راوی ریان کا رہائشی تھا۔