وکلاء کے تشدد سے جاں بحق اے ایس آئی کے قتل کامقدمہ درج

 لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ کے علاقہ میں وکلاء کے ہاتھوں تشدد سے قتل ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مزنگ میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ۔ایف آئی آرکے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہید اے ایس ائی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا،ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جن کے تشدد سے تھانہ شادباغ کا اے ایس آئی محمد شاہد شہید ہو گیا ۔