لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ مصطفی ٹائون میں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ پولیس کے مطابق درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور خوف و ہراس پھیلایا۔درج مقدمے کے مطابق واقعہ 11 جنوری 2026 کو رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔