کچہری میں آگ، ہزاروں مقدمات کی فائلیں راکھ

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کچہری کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو ٹیم نے قابو پا لیا۔ ذرائع کے مطابق عمارت کے دو کمروں میں موجود ہزاروں مقدمات کی فائلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید نقصان سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کیے گئے۔