ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا،اہلخانہ محفوظ رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے تاہم ریسکیوکی بروقت کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ گھوڑے شاہ دربار کے قریب کپ اسٹور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے کمرے میں پڑے سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیادوسرا واقعہ شیر شاہ کالونی، رائیونڈ روڈ پر واقع لینڈ بریزے اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں ایک اپارٹمنٹ کے کمرے میں موجود سامان میں آگ لگ گئی ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں مقامات پر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔