باڈی کیمز کانہ ہونا کارروائیوں میں عوامی شکایات بڑھانے لگا
لاہور (کرائم رپورٹر)پیرا فورس اپنے ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگی۔لازم قرار دیے جانے کیباوجود پیرا فورس کے لیے تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے۔ باڈی کیمز کا استعمال نہ ہونا کارروائیوں کے دوران عوامی شکایات بڑھانے لگا۔پیرافورس کے لیے کارروائیوں کے دوران لازم قراردییجانیکیباوجود تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے،اختیارات کاناجائزاستعمال روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمز کو لازم قرار دیا گیا۔پیرا فورس تاحال کارروائیوں میں باڈی کیم کا استعمال نہیں کر رہی،باڈی کیمز کا استعمال نہ ہونا کارروائیوں کے دوران عوامی شکایات بڑھانے لگا۔کیمرہ کی لائیو فیڈ کو پیرا ہیڈکوارٹر زمیں مانیٹر کیا جانا تھا تاکہ کرپشن شکایات جنم نہ لیں،کیمروں کی مدد سے بنائی گئی فوٹیج مقدمے کے اندراج کے وقت بطور ریکارڈ فراہم کی جانی تھی۔ترجمان پیرا کے مطابق کیمروں کی خریداری ٹینڈرنگ پراسیس میں ہے،باڈی کیمزکے استعمال پر جلد عملدرآمد شروع کرایا جائیگا۔