بھارتی فوجی اہلکاروں کا مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر مختلف شہروں میں احتجاج

بھارتی فوجی اہلکاروں کا مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر مختلف شہروں میں احتجاج

بھارتی ریاست بہار میں فوجی اہلکاروں کے احتجاج نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔

 پٹنا سمیت بہار کے مختلف شہروں میں بھارتی آرمی کے حاضر سروس اور سابق فوجی اہلکار ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات طویل عرصے سے نظر انداز کیے جا رہے ہیں اور اگر فوری طور پر ان پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے بھارت میں پھیلا دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں میں بڑی تعداد ڈائل-112 میں ڈیوٹی کرنے والے سابق فوجیوں کی تھی۔ یونین رہنماؤں نے بتایا کہ ڈائل-112 کے قیام کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے نہ تو متاثرہ خاندانوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں اور نہ ہی ملازمت کے دوران بنیادی فلاحی اقدامات یقینی بنائے گئے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ وہ طویل عرصے سے اپنی شکایات حکومت تک پہنچا رہے ہیں اور اس حوالے سے متعدد خطوط بھی لکھے گئے، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ آخرکار مایوس ہو کر انہیں سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔یونین کے مطابق سابق فوجی اپنی خدمات کے عوض بہتر مراعات، سکیورٹی اور فلاحی سہولتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔