ویب ڈیسک: مبینہ اغواء کی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور مبینہ منگیتر حسن زاہد اور اس کے اہل خانہ کو کھلے عام سنگین دھمکیاں دے دی ہیں۔
سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر ان کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا تو وہ کسی کی عزت نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حسن زاہد نے ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا اور ان کی فیملی کو معافی مانگنی چاہیے تھی۔ سامعہ کے مطابق، حسن کے گھر والوں کی تصاویر اور ذاتی چیٹ ان کے پاس موجود ہیں، اور انہوں نے حسن کی والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر طویل گفتگو بھی کی۔سامعہ نے خبردار کیا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں وہ خاندان کے افراد کو ایک ایک کرکے "ایکسپوز" کریں گی اور اب خاموش نہیں رہیں گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سامعہ حجاب کا اغواء سے متعلق دعویٰ پہلے ہی شکوک و شبہات کا شکار ہے، اور ان کے تازہ الزامات اور دھمکیاں سوشل میڈیا پر نئی بحث اور تنازعے کو جنم دے رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر قانونی کارروائی کا خطرہ ہے، کیونکہ پرائیویسی کی خلاف ورزی اور سائبر بلیک میلنگ پاکستانی قوانین کے تحت قابلِ سزا جرائم ہیں۔