امریکی ٹیرف اور مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارتی قالین صنعت بحران کا شکار

امریکی ٹیرف اور مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارتی قالین صنعت بحران کا شکار

بھارتی معیشت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے جہاں امریکی 50 فیصد ٹیرف نے قالین کی صنعت کو مفلوج کر دیا ہے۔

 الجزیرہ کے مطابق بھدوہی سمیت مختلف شہروں سے گزشتہ ایک ماہ میں امریکا کو ایک بھی کارگو روانہ نہیں کیا گیا، جس سے صنعتکاروں کے کاروبار بند ہونے کے قریب ہیں۔فیکٹری مالکان کے مطابق یہ ان کے 50 سالہ کیریئر کا سب سے مشکل وقت ہے۔ کئی نے ملازمین کے اوقاتِ کار کم کر دیے ہیں اور خدشہ ہے کہ حالات برقرار رہے تو ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔

صنعت کاروں نے خبردار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ امریکی منڈی میں بھارت کی جگہ لے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی تنہائی اور قالین صنعت کا زوال دراصل مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔