بھارت میں نااہل مودی حکومت کی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کے باعث بھارتی فضائی نظام شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، مودی کے بدانتظامی امور کے سبب بھارتی معروف ایئرلائن انڈیگو کو بڑے مالی اور عملی بحران کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر اور منسوخی معمول بن گئی ہے۔ اس صورتحال نے عوام کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے اور مسافروں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ بحران حکومت کے جابرانہ ماڈل کا نتیجہ ہے، جس کے باعث مسافروں کو پروازوں میں تاخیر اور بے بسی کا سامنا ہے۔ پون کھیرا نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ حکومت کی ناکامی نہیں ہے کہ اس نے انڈیگو کی اجارہ داری کو قائم رہنے دیا؟ جبکہ ساشیکنتھ سینتھیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت عوام کو لائنوں میں لگا کر ذلیل کر رہی ہے۔اس بحران نے بھارتی عوام اور مسافروں کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا ہے، اور سیاسی حلقوں میں حکومت کے خلاف تنقید تیز ہو گئی ہے۔