غزہ میں اسرائیلی حملے: مزید 65 فلسطینی شہید، ایک خاندان کے 14 افراد بھی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی حملے: مزید 65 فلسطینی شہید، ایک خاندان کے 14 افراد بھی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کل صبح سے مزید 65 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد شامل ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق قابض فوج نے دو مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا اور شاتی پناہ گزین کیمپ میں قائم سکول کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔تازہ حملوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 59 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور 1500 سے زائد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تلکریم اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا کہ یہ کارروائیاں اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں پر کنٹرول کھونے کی کیفیت کا ثبوت ہیں۔