اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپوں میں 100 فلسطینی گرفتار ،کرفیو نافذ
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کاروائیوں میں مزید 72فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت جاری ہے،صہیونی فورسز کی کاروائیوں میں اب تک 64 ہزار 718 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 411 فلسطینی قحط کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔غزہ میں اسرائیلی قبضے کیخلاف مزاحمت بھی جاری ہے،جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کے اندر بم پھینک دیا،حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے،جس کی ویڈیو حماس نے جاری کر دی۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے کر شہر میں کرفیو نافذ کر دیا