غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری‘24 فلسطینی شہید

 محاصرے کی وجہ سے طبی مراکز جلد  خاموش قبرستانوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں: محمد ابو سلمیہ 
غزہ(آئی این پی )غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں نے ایندھن کی شدید قلت سے آگاہ کرتے ہوئے ہسپتالوں کے خاموش قبرستانوں میں بدلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔قطری نشریاتی ادارے رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ  جمعرات کی علی الصبح سے محصور فلسطینی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 24 افراد میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔