واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کمپنی الیف ایروناٹکس نے ماڈل اینامی الیکٹرک کار ایجاد کر لی جو کھڑے کھڑے پرواز کے قابل ہے اور ایک چارج میں 110 میل تک اڑ سکتی۔ جبکہ سڑک پر 200میل تک جا پاتی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق اس گاڑی کی قیمت 3لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے، مگر کمپنی کو کار کے 3200آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔کار جلد برائے فروخت پیش ہو گی۔