اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔ جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ویڈیو بیان میں مقتولہ کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری حکومت سے گزارش ہے کہ میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے، اس میں جو بھی ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے، اس واقعے کی تحقیقات کرکے مجھے انصاف دلایا جائے۔