فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

فرانس کے  ایوان زیریں سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی
پیرس(آ ئی این پی )فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لئے  سوشل میڈیا کے استعمال پر  پابندی کا بل منظور  کرلیا گیا۔فرانس کے ایوان زیرین سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی۔غیرملکی  خبر رساں ادارے  کے مطابق اقدام آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کو بڑھتے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔  فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا