امریکہ پر حملہ کرنے والوں کو چن چن کر نشانہ بنائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

نائن الیون تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا، امریکہ کبھی نہیں جھکے گا:تقریب میں خطاب
واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو 11 ستمبر 2001 کے حملے کبھی نہیں بھولیں گے اور جو بھی امریکا پر حملہ کرے گا، ہم اسے چن چن کر نشانہ بنائیں گے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق نائن الیون کے سانحے کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹرمپ نے کہا، آج ایک قوم کے طور پر ہم اپنے مقدس عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ نائن الیون امریکا کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ انھوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔