میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:وزیرخارجہ‘جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں: ایرانی آرمی چیف
تہران(آئی این پی ) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاہے ایران پر حملہ کرتا ہے تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی وزیرخارجہ نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ہدف بنیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔د ریں اثنا ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے مگر دفاع کیلئے تیار ہیں۔