حملہ کیا تو اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکہ کو دھمکی

تہران(آئی این پی )ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جوابی کارروائی کا جائز ہدف سمجھے گا۔یہ وارننگ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا اور اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔