امریکہ کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا امکان روشن

 کراچی (آئی این پی )امریکا  کیلئے  پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا امکان روشن ہوگیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ذرائع کے  حوالے سے رپورٹ  کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی ایف اے اے کے حکام نے لائسنسنگ، سیفٹی اوور سائٹ اور فلائٹ اسٹینڈرڈ کو مستند قرار دے دیا ہے۔ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم نے سی اے اے کے تمام شعبہ جات کا آڈٹ کیا ہے۔