برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی ،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی آڈٹ کیلئے کراچی آمد

 کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی