دمشق (آئی این پی) شام کے مرکزی بینک نے یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام کرنسی سواپ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پرانے اور خستہ حال نوٹوں کو مرحلہ وار نئے نوٹوں سے تبدیل کرنا ہے۔ شامی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت عوام کو اپنی موجودہ کرنسی بغیر کسی اضافی فیس کے نئے نوٹوں میں تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔