ریاض میں منعقد ہونے والی ایوارڈز تقریب کے دوران بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اسٹیج پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح سے مسکراتے ہوئے فون لیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان مداح سے فون لے کر سامنے کیمرہ مین کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بعد ازاں فون واپس کر دیا۔ ایک اور مداح کی کوشش پر انہوں نے دوبارہ فون لے کر اسے بھی کیمرہ کی طرف دیکھنے کو کہا۔سوشل میڈیا پر صارفین کے ردِعمل میں ملے جلے جذبات دیکھے جا رہے ہیں؛ کچھ صارفین نے اداکار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پروٹوکول کی پیروی تھی، جبکہ کچھ نے اسے تکبر قرار دیا۔