بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 16 جنوری کو سیف علی خان پر ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔سیف علی خان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 6 دن تک زیر علاج رہے۔ ان کے ساتھ موجود رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے سیف علی خان کو بروقت ہسپتال پہنچایا، جس پر سیف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان نے خوشگوار موڈ میں بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں گلے لگا لیا۔
یہ لمحہ سیف علی خان کی انسانیت اور شکریہ کے جذبات کا عکاس تھا، جسے بھارتی میڈیا میں سراہا گیا۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا رکشہ ڈرائیور ایک ہیرو کی طرح تھا جس نے ان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان گرمجوشی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا۔