اسلام آباد (بیورو رپورٹ، خصوصی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے ممکنہ نفاذ سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق فیصلوں پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلوئوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔