پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت

 گورنر راج یا ایمر جنسی کا نفاذ صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق پر حملہ ہے
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کر دی۔ پشاور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمر جنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ گورنر راج یا ایمر جنسی کا نفاذ صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق پر حملہ ہے، اس سے صوبے میں سیاسی کشیدگی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہوگا، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی حقوق، امن اور ترقی کا تحفظ ناگزیر ہے