گاڑی اوررکشہ میں تصادم، نوجوان ہلاک

 حادثے میں 27 سالہ محمد دانش جان سے گیا ،3افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے گاڑی ، رکشہ قبضے میں لے لیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) گجومتہ کے قریب گاڑی اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال کاہنہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ محمد دانش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث گاڑی اور رکشے کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔